تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9

چمن:گھر میں دھماکے 4افراد جاں بحق ،بچوں خواتین سمیت 10 زخمی

اے آر وائی - چمن: چمن میں ایک گھر میں یکے بعد دو دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور سات بچوں اور دو خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ چمن کے علاقےکلی محمد رسول میں ایک افغان مہاجر کے گھر میں دو دھما کے ہوئے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ، دھماکے سے سات بچوں اوردو خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہیں ۔



ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکوں سے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور چمن شہر لرز اٹھا ۔علاقہ مکین اور لیویز فورس نے امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا ۔ دھماکوں کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.