19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
کراچی:فائرنگ اورجلاؤگھیراؤ،14افرادجاں بحق،20 گاڑیاں نذرآتش
اے آر وائی - کراچی : سینیئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جانب سے الطاف حسین کےخلاف بیان کےبعد کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ رات بھر بیشتر علاقوں میں فائرنگ اور جلائو گھیرائو کا سلسلہ جاری رہا۔شہر بھر میں کاروباری مراکز، گلی محلےکی دکانیں، پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ اب تک چودہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ دودرجن کےقریب گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔