تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

کراچی اور حیدرآباد میں جلاؤگھیراؤ کرنے والے 253افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی اور حیدرآباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 253افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چودہ پستول اور چار ریوالور برآمد کئے ۔



ترجمان سندھ پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوئے ، بتیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین دکانوں کو نذرآتش کیا گیا ۔



ڈی آئی جی ویسٹ عمران منہاس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چھ بسوں کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر لگائی گئی آگ پر قابو پا لیا۔ چھ بسوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.