تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12

سندھ میں ڈبل سواری پر سے پابندی ہٹالی گئی

اے آر وائی - کراچی : سندھ میں ڈبل سواری پر سے پابندی ہٹالی گئی،کراچی اور دیگر شہروں میں کاروبار زندگی معمول پر آگیا،بازار کھل گئے۔ لو گوں نے سکھ کا سانس لیا ۔



کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے،صوبائی و زیر داخلہ منظور وسان نے اس صورتحال کے حوالے سے آئی جی سندھ سے بھی صلاح و مشورہ کیا تھاجس کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے جبکہ کراچی کے شہریوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔



علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں۔محکمہ داخلہ نے شب برات کے حوالے سے بھی اقدامات کرتے ہوئے سندھ بھر میں پٹاخوں کے خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ شب برات سے قبل اور شب برات والے دن ہر قسم کے پٹاخے کی خرید و فروخت کے حوالے سے موثر اقدامات کریں اور سندھ بھر میں کسی بھی جگہ پٹاخوں کی خرید و فروخت نہ ہونے دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.