تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13

ملتان:دہشتگردوں سے مقابلے کیلئے فوج کی پولیس کو تربیت

اے آر وائی - ملتان : دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے ملتان میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس کیلئے تربیتی پروگرام شروع کردیا گیا۔



اس موقع پر پولیس اور فوجی جوانوں نے مشترکہ مشقیں بھی کی اور جدید ہتھاروں کی تربیت بھی حاصل کی۔ اس موقع پرکور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے کہا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔



ملتان میں جاری انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشقوں کے معائنے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مصروف ہے بلکہ دہشت گردی کے موجودہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.