19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
راولپنڈی:نجی چینل رپورٹر تشدد کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ
اے آر وائی - راولپنڈی: راولپنڈی میں نا معلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
تھانہ کورال کے علاقے میں سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کے مظاہرے کی کوریج کرنے پر مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سردار ممتاز کو مبینہ طور پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافتی تنظیموں نے مظاہرہ کیا اور راولپنڈی پریس کلب سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی۔