19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
پشاور میں لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کا احتجاج، پولیس کا تشدد
اے آر وائی - پشاور: پشاور میں شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مصروف شاہراہ جی ٹی روڈ کوبلاک کردی۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج کیا۔
پشاور کے علاقے ہشت نگری یں لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں نے ٹائر جلاکر جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھاکہ ان کے علاقوں میں پندرہ گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔