19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
کراچی:منشیات فروش کو ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑالیا
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں سرسید تھانے کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بدنام منشیات فروش کو منتقلی کے دوران ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑالیا۔
پولیس اہلکار بیس سے زیادہ مقدمات میں مطلوب منشیات فروش فیصل عرف منا کو موٹر سائیکل پر عدالت لے جارہے تھےکہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب اس کے دیگر ساتھیوں نے موٹر سائیکل کو روکا اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزم فیصل عرف منا کو لے کر فرار ہوگئے۔