تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

پنجاب:ڈاکٹروںکی بحالی،پی ایم اے نے لانگ مارچ کی دھمکی دیدی

اے آر وائی - لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو بیس جولائی تک اٹھارہ سو ڈاکٹروں کی ترقی کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے اور لانگ مارچ کی دھمکی دے دی ہے۔



لاہور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر پروفیسر اشرف نظامی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اٹھارہ سو ڈاکٹروں کی ترقی کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔



انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے واضح احکامات پر عمل درآمد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹروں کے جائز مطالبات بیس جولائی تک پورے نہ کیے گئے تو عدالت میں رجوع کرنے کے علاوہ لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.