تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین ریلوے کو طلب کرلیا

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود لعل شہباز قلندر عرس کے لیے خصوصی ٹرین بوگیاں فراہم نہ کرنے پر چیئرمین ریلوے کو طلب کر لیا.



درخواست گزار زاہد عباس کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ، عدالت عالیہ کی جانب سے ریلوے کو ہدایات دی گئیں تھیں کہ لعل شہباز قلندر کے عرس کے لیے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ خصوصی بوگیاں لگائی جائیں، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود ریلوے نے بوگیاں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو توہین عدالت ہے۔



لہذا عدالت چیئرمین ریلوے اور جی ایم ریلوے سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست کی سماعت کرتےہوئے چیرمین اور جی ایم ریلوے سمیت دیگرافسران کو اٹھارہ جولائی کو طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.