19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
کوئٹہ:مغربی بائی پاس سے 3مسخ شدہ لاشیں برآمد
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوگئی ہیں لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب جبل نورکے مقام پرتین افرادکی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کیلئے بولان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیاجہاں پر ان کی شناخت ناصر بادینی، مقبول قلندرانی اورمرتضیٰ سرپرہ کے نام سے ہوئی ہیں ۔لاشوں پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہیں ۔ان افراد کوسراور سینےمیں گولیاں مارکرقتل کیاگیاہے۔