تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

لاہور:تیزرفتارکار نے موٹرسائیکل کوروند دیا، دو بھائی ہلاک

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے تھانہ غالب مارکیٹ میں گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ لاہور کے علاقے لال پل کے رہائشی دو بھائی اللہ دتہ اور صفدر چار بہنوں کے بھائی اور والدین کا سہارا تھے، دونوں بھائی بلال گنج میں کمپریسر کا کام کرتے تھے۔ دونوں اپنا کام ختم کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے، اس دوران وہ سگنل پر رکے جہاں ایک خاتون نے تیز رفتاری سے گاڑی ان پر چڑھا دی ۔جس سے اللہ دتہ کو موقع پر ہی چل بسا جبکہ صفدر سروسز ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ ورثا کے احتجاج پر تھانہ غالب مارکیٹ نے مقدمہ درج کر کے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.