تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

دھابیجی: پائپ لائن پھٹنے سےکراچی کو پانی کی فراہمی معطل

اے آر وائی - دھابیجی : گھارو اور دھابیجی میں واٹر بورڈ کی تنصیبات پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ کی قطر لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے شہر کو مجموعی طور پر13کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔



شہر میں پانی کے بحران نے شدت اختیار کرلی۔ واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کے پریشر کے باعث 72انچ کی لائن پھٹ جانے کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔



ایم ڈی واٹر بورد کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں گھارو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کو مجموعی طور پر شہر کو 13کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔واٹر بورڈ بجلی کی بحال ہونے کے بعد متبادل ذرائع سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردیگی، واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کی احتیاط سے استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.