تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

لاڑکانہ:قیدیوں نے سینٹرل جیل کا دروازہ توڑ دیا

اے آر وائی - لاڑکانہ : سینٹرل جیل لاڑکانہ کے قیدیوں نے اپنے قبضے کے اڑتیسویں روز جیل کا دروازہ توڑدیا تاہم پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے قیدیوں کو دوبارہ جیل کے اندر دھکیل دیا۔



قیدیوں کی طرف سے دروازہ توڑے جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر اور چھتوں پر تعینات کردی گئی ہے۔ جیل میں چار بیرکوں کی تعمیر کے باعث قیدیوں کی منتقلی کے معاملے پر شروع ہونے والا قیدیوں کا احتجاج تاحال ختم نہیں ہوا ہے۔



اڑتیس روز سے چار سو بیالیس قیدی آزادانہ جیل کے اندر گھوم رہے ہیں۔ جبکہ جیل عملہ اپنے دفاتر تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈ نٹ ملک اسلم کے مطابق جیل ٹوٹنے کا خطر ہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ کو خط بھی لکھا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.