تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

خانیوال:سائیکل چور کو سزا، جسمانی تشدد، سر کے بال مونڈھ گئے

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال کے علاقے جنت روڈ پر سائیکل چور کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا سر مونڈ کر پولیس کے حوالے کردیا۔



جنت روڈ پر دکان کے باہر نئی سائیکل کھڑی دیکھ کر چور کو لے اُڑانے کی سُوجی۔ ملزم جیسے ہی سائیکل اٹھاکر بھاگنے لگا تو لوگوں نے اسے دھرلیا۔ پہلے تو اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد میں نفسیاتی تشدد کیلئے اس کے سر کے بال بھی مونڈھ دئے گئے۔ آخر میں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



پولیس نے تفتیش کے بعد مبینہ طور پر اس سے مزید چوری شدہ سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ دوسری جانب چور یہ دہائی دیتا رہا کہ وہ بھوک و افلاس کے ہاتھوں چوری پر مجبور ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.