19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
کراچی:فائرنگ سے پیپلزیونٹی کےصدر عامرشاہ جاں بحق،8زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ اور مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر میں فائرنگ کے نتیجے میں پیپلزیونٹی کے صدر عامرشاہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے نجی اسپتال کےسامنے فائرنگ کی ۔جس کے بعد نجی اسپتال کی انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ بند کردیا ۔اس دوران مریضوں اور ان کے رشتہ داروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ادھر لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔