تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17

لاہور:تیسری جماعت کی طالبہ کے قتل نے نیا رخ اختیار کر لیا

اے آر وائی - لاہور : تیسری جماعت کی طالبہ عیشاءکے قتل نے نیا رخ اختیار کر لیا ،عیشا کے قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والا عینی شاہد کو بھی مار دیا گیا ، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پنجاب کی حکمراں جماعت کے رہنماءکے کزن کو بچانا چاہتی ہے۔



لاہور کے علاقے شاد باغ کی رہائشی تیسری جماعت کی طالبہ عیشا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک شخص کی نشاندہی محلے کے نوجوان حسن نے کی ،حسن کے بیان کے مطابق طارق بٹ نے خنجر کے زورپر عیشا کے ساتھ اسے بھی گناہ میں شامل کرنے کی کوشش کی(حسن) محلے داروں کے سامنے انکشافات کے تین دن بعد حسن کو نامعلوم با اثرافراد نے قتل کردیا اور الزام ننھی عیشا کے والد پرلگا دیا گیا۔



وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے باوجود پولیس مسلم لیگ ن کے اہم رہنماءکے کزن طارق بٹ کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کر رہی جو مظلوم خاندان کے لیے تکلیف کا باعث ہے والدہ لاہور پولیس ننھی عیشا کے قاتل کو بچانے کے لیے کیس کا رخ موڑ رہی ہے ،پنجاب میں گذ گورننس کے دعویدار وزیر اعلی پنجاب مظلوم خاندان کی دل دہلا دینے والی چیخیں سنیں اور پولیس کو اپنی پارٹی کے رہنماءکے رشہ دار کے خلاف انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.