19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
وزیراعلیٰ پنجاب نےآتش بازی کےسامان کی تیاری کا نوٹس لےلیا
اے آر وائی - لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نےپابندی کے نفاذکےلئےکئےجانے والےاقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہاکہ آتش بازی کی تیاری اور فروخت پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے۔انھوں نے آتش بازی پرپابندی کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو سخت اقدامات کرنے کا حکم دیاہے۔