تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20

خانیوال: رشتہ نہ دینے پرنوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں نشے کے عادی نوجوان نے رشتے کے تنازعے پر یتیم لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ۔ سرکاری استپال نے لڑکی کو ضروری طبی امداد دے کر اسپتال سے نکال دیا۔پولیس ملزم کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے ۔



تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نشے کے عادی ایک نوجوان مزمل حسین نے اس لڑکی کا رشتہ مانگا تھا تاہم انکار پر وہ مشتعل ہوگیا اور سکینہ پر تیزاب پھینک کر کراچی فرار ہوگیا ۔ لڑکی کو نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال سے یہ کہہ کر نکال دیا کہ مزید علاج کے لیے پرائیوٹ اسپتال جائیں۔ اٹھارہ سالہ سکینہ کا بھائی حنیف حجام کا کام کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ بہن کے علاج کے لیے اس کے پاس رقم نہیں ہے ۔



ملزم کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرار ہوگیا ہے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے تیس ہزار روپے رشوت مانگ رہی ہے۔ غریب اور بے بس یتیم لڑکی اب گھر میں ہی تیزاب کے زخموں سے نبرد آزما ہے ۔اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں ایسے میں اس کا علاج کیسے کرائیں ۔پولیس مدد کو تیار نہیں ۔ بیوہ ماں نے اپیل کی ہے کہ بیٹی کے علاج کے لیے کوئی مسیحا ان کی مدد کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.