19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20
کبیر والا :ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق
اے آر وائی - کبیر والا : خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں عمرہ کی سعادت کےلیے جانے والی خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق۔
کبیروالا کے علاقہ چاون والا پل پر تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق ہوگئے کبیروالا کے علاقہ سیداں والا کی رہائشی بوڑھی خاتون دھلاں مائی عمرہ کی سعادت کےلیے جارہی تھی اس کو کبیروالا سے ملتان ائیرپورٹ تک چھوڑنے کےلیے اس کے خاندان کے تمام افراد وین میں جارہے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دھلاں مائی ، بلقیس ، رمضان ، تسلیم بی بی ، صاباں مائی ، جنت مائی ، زینت ، شہباز ، اعظم اور کاشف شامل ہیں سات افراد موقع پر جبکہ ایک خانون سمیت تین افراد ملتان نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔