19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21
چکوال: پولیس کی کارروائی ،تین خواتین اسمگلر گرفتار
اے آر وائی - چکوال : تھانہ صدر پولیس چکوال نے موٹر وے بلکسر کے مقام پر پشاورسے مظفر گڑھ اورخان پور کے لیے لائی جانے والی چھ کلو گرام افیون برآمدکر کے تین خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ صدرچکوال کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ تین خواتین بھاری مقدار میں منشیات لے کر چکوال سے ہوتی ہوئی مظفر گڑھ جارہی ہیں اس پر موٹر وے بلکسر پر ناکہ بندی کی گئی ۔گرفتارخواتین احسنا مریم سے 2200 گرام،حیات بی بی سے 1900گرام، روبیہ صابر سے 1800گرام افیون برآمد کی گئی ہے،جس کامارکیٹ ریٹ کے مطابق دس کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ملزمان کو تیس ہزار روپے اجرت ملی تھی ابھی تک صرف سات ہزار روپے کرایہ ادا کیا گیا تھا۔ تینوں خواتین ملزمان کے خلاف سی 9کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔