تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور زمیندار سمیت پانچ افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ الفلاح کے علاقے میں سیاسی جماعت کے کارکن ولی محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان بازار کے علاقے میں رفیع اللہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔



سرجانی میں ناردرن بائی پاس پر ٹریلر پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید میں ٹھٹھہ کے زمیندار کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جبکہ ڈاکس کے علاقے میں رشیدہ نامی خاتون فائرنگ سے ہلاک ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.