تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

حافظ آباد: زہریلا کھانا کھانے سے 30 افراد بے ہوش ہوگئے

اے آر وائی - حافظ آباد: حافظ آباد کے نواحی گاؤں میں زہریلا کھانا کھانے تیس سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



حافظ آباد کے نواحی علاقہ مبارہ کے رہائشی شوکت علی کا بیٹا محمد منشا گذشتہ روز موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کی تدفین و تعزیت کے لئے آنے والے رشتہ داروں کو اہل خانہ کی جانب سے کھانا کھلایا گیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔ بے ہوش افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں تین کو تشویشناک حالت کے باعث گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.