تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:23

ملتان تعلیمی بورڈ: ہزاروں طلباء کے نتائج روکنے کا فیصلہ

اے آر وائی - ملتان : ملتان تعلیمی بورڈ نے بغیر فیس کے امتحانات دینے والے ہزاروں طلبا کے نتائج روکنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ملتان تعلیمی بورڈ میں آن لائن سسٹم کی خرابی ور اہلکاروں کی غفلت کے باعث انکشاف ہوا ہے کے سترہ ہزار طلبا نے میٹرک کے امتحان بغیر فیس کے دیے ہیں۔



اس انکشاف کے بعد تعلیمی بورڈ کے حکام نے تمام میٹرک کے طلبا کو فیس جمع کروانے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ سینکڑوں طلبا نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کو اس صورتحال کا علم ہی نہیں۔ تعلیمی بورڈ ملتان نے ان طلبا کے نتائج روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضع رہے کے ملتان بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلا ن اکیس جولائی کو متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.