19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:34
کراچی:میٹرک بورڈنےجنرل گروپ کےنتائج کااعلان کردیا
اے آر وائی - کراچی : میٹرک بورڈ کراچی نےمیٹرک کےجنرل گروپ کےنتائج کااعلان کردیاہے۔ نتائج کےمطابق جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کا تناسب69.88فیصد رہاجبکہ پرائیوٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 66.84فیصد رہا۔ریگولر 241امیدواروں نے اے ون گریڈاور ایک ہزار 521امیدواروں نے اے گریڈ حاصل کیا۔
پرائیوٹ گروپ میں255میں اے ون گریڈاور ایک ہزار815نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔میٹرک بورڈ کےچیئرمین انوازیدی کےمطابق امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھی گئی ۔