تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:18

ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج حملے میں زخمی

اے آر وائی - نوابشاہ : نوابشاہ میں سکرنڈ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج انور سلیم کو شدید زخمی کردیا۔



انورسلیم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے پی ایم سی اسپتال لایا گیا، لیکن ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملنے پر زونل انچارج سمیت سینکڑوں کارکن اسپتال پہنچ گئے۔



بتایا جاتا ہے کہ انور سلیم اپنے گھر سے کراچی جارہے تھے کہ واقعہ پیش آیا، سکرنڈ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کیخلاف نواب شاہ شہر میں شٹرڈائون ہڑتال ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.