19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:36
سرفراز شاہ قتل کیس،انسپکٹر کا بیان قلمبند کرلیا گیا
اے آر وائی - کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کے دوران انسپیکٹر مبین کا بیان قلم بندکر لیا گیا ہے ۔
انسپیکٹر مبین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جائے وقوعہ کا معائنہ تین روز کے بعد گیارہ جون کو کیا۔ مقتول کے ہاتھوں مبینہ طور پر لٹنے والے عالم زیب اور مسماة کا بیان میں نے لیا اور نہ ہی اس بات کا علم ہے کہ آئی او نے اس کا بیان ریکارڈ کیا ہے کہ نہیں۔
سماعت کے دوران وکلاء صفائی ایم آر سید شوکت حیات اور نعمت علی رندھاوا نے انسپیکٹر مبین سے کئی سوال پوچھے۔ ایک سوال پر شوکت حیات نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمے کا سب سے اہم گواہ ہے تاہم یہ جھوٹ بول رہا ہے۔کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔