19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:6
سکھر :منظوروسان کے پروٹوکول سے زاہرین پریشان
اے آر وائی - کراچی : وزیر داخلہ سندھ کی سکھر آمد کے موقع پر اضافی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے باعث نیشنل ہائے وے اور انڈس ہائے وے پر ٹریفک جام ہوگیا اور مسافروں کو گرمی میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا.
وزیر داخلہ منظور وسان کی سکھر آمد کے موقع پر سکھر سے خیر پور جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ اضافی پروٹوکول کے باعث ہائے وے پرچھ گھنٹے تک بد ترین ٹریفک جام رہا ۔
ٹریفک جام کے باعث پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے سیہون شریف لعل شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلوچستان ہائے وے پر بھی کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔