تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

لاہورہائی کورٹ:پیپکو کے 1100ملازمین نکالنے کیخلاف حکم امتناع

اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پیپکو کے گیارہ سو ملازمین کو نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔



قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلہ سے متاثرہ اہلکاروں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے انہیں سنے بغیر تعیناتی کالعدم قرار دی، جو کہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزاروں کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر قوانین کے خلاف تعیناتیاں کی گئیں تو ذمہ دار حکومت اور پیپکو ہے۔



ملازمین کو نہیں نکالنا چاہیے۔ عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پیپکو کو ملازمین کی برطرفی سے روک دیا۔ جبکہ وزارت پانی و بجلی اور پیپکو سمیت فریقین سے اٹھائیس جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پیپکو کے گیارہ سو تیہتر ملازمین کی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کالعدم قرار دے دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.