تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:10

ٹارگٹ کلنگزاورتاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگز اورپاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے ملزم جنت علی جعفری عرف جنگ گل سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



ٹی پی او لیاقت آباد نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں کو پولیس ٹیم نے انگارو گوٹھ بی ایریا لیاقت آباد میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بینک ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔



ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فلیٹوں اور دکانوں پر قبضہ کرتا اور بھتہ لیکر قبضہ چھوڑ دیا کرتا تھا۔ ملزم جنت علی جعفری نے ساتھیوں کیساتھ ملکر آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک بینک میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی تھی، جس میں انہوں نے اکتیس کروڑ روپے لوٹے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.