تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:24

بدین: وڈیرے کا نوجوان پر تشدد، مونچھیں اور بال کاٹ ڈالے

اے آر وائی - بدین : بدین کے قریب ٹنڈو غلام علی کے نواحی گاؤں امن آباد میں رشتہ کے تنازع پرمقامی وڈیرے نےاپنےقریبی رشتہ دارکی مونچھیں اور بال کاٹ ڈالے۔جس پر نوجوان نے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایامگر تین روز بعد بھی ملزمان گرفتارنہ ہوسکے۔



نوجوان عبدالکریم جروار نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف خواتین او ر بچوں سمیت بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عبدالکریم نے صحافیوں کوبتایا کہ گوٹھ کے مقامی وڈیرے محمد زمان نے اپنی نوجوان بیوی کو طلاق دی، جو اس کی سالی ہے، جس کے بعد وہ اسے اپنے گھر لے آیا جس پر اس کی مونچھیں اور بال کاٹ کر تذلیل کا نشانہ بنایا گیاعبدالکریم نےچیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.