20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:28
کوٹری،ریلوے ملازمین کا تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - کوٹری : کوٹری اسٹیشن پر ریلوے گینگ مین ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے انجمن کو روانہ ہونے سے روک دیا اور ریلوے لائین بلاک کر دی ۔ ملازمین نے کیشیئر کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد مجبوراکیشئر کو انہیں تنخواہ دینی پڑی ۔