20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:36
سندھ، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
اے آر وائی - کراچی : حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ صوبائی محکمہ د اخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ دفعہ پانچ کے تحت رینجرزکو تلاشی، گرفتاری اور چھاپوں کا خصوصی اختیار حاصل ہوگا۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مجمع کو کنٹرول کرنے کیلئے رینجرز اسلحہ بھی استعمال کرسکے گی۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اطلاق بیس جولائی سے بیس اکتوبر تک ہوگا۔