21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:51
بہاؤالدین زکریایونیورسٹی مالیاتی بحران کا شکار
اے آر وائی - ملتان : بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گذشتہ کئی ماہ سے وائس چانسلر تعینات نہ ھونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالیاتی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا۔ٹرانسپورٹ کو پیڑول کی سپلائی بھی بندکردی گئی ۔
ملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں پاکستان کی دو بڑی پارٹیوں کی چپقلش کی وجہ سے وائس چانسلر تعینات نہ ھوسکا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالیاتی بحران شدت اختیار کرگیا ھے ۔ یونیورسٹی کے تمام اسٹاف یونین نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کل وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔