تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:58

سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کا ڈھانچہ تبدیل کردیا

اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کا ڈھانچہ تبدیل کردیا۔ جس کے تحت سی سی پی او کراچی کا عہدہ ختم، آئی جی سندھ بائیس گریڈ کا آفیسر ہوگا، سات ایڈیشنل آئی جی ہونگے ۔



سندھ پولیس کے نئے سیٹ اپ میں چوبیس ڈی آئی جیز کو تعینات کیا جائے گا۔ چوالیس ایس ایس پیز تعینات ہونگے جبکہ ایک سو چھبیس پولیس افسران کو ایس پیز کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او کا عہدہ ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی سندھ تعینات کیا جائے گا جو اکیس گریڈ کا آفیسر ہوگا۔



کراچی میں ایڈیشنل آئی جی سندھ کی سربراہی میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ساؤتھ رینج، ڈی آئی جی ویسٹ، ڈی آئی جی ایسٹ رینج ہونگے، اسی طرح ایس ایس پی ملیر، ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ اور سینٹرل ہونگے، جن کی زیر نگرانی تین ایس پیز کام کریں گے، جبکہ ٹریفک پولیس میں بھی ایڈیشنل آئی جی سندھ ہونگے، جن کہ نگرانی میں ڈائریکٹر جنرل ٹریفک پلاننگ اینڈ ریگیولیشن، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ڈی آئی جی حیدرآباد کام کریں گے۔



ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سکھر بیس گریڈ کے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ سندھ کی زیر نگرانی اے آئی جی پی ایڈمن کرائم برانچ سندھ، اے آئی جی پی فورنزک ڈویزن سندھ، ڈی آئی جی کرائم برانچ کراچی، حیدرآباد کام کریں گے۔ سی آئی ڈی کا الگ سے ایڈیشنل آئی جی سندھ ہوگا، جن کی نگرانی میں ڈی آئی جی سی آئی ڈی سندھ کام کریں گے، جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر، اور لاڑکانہ تعینات ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.