تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11

کراچی:کمشنر کراچی کا ورلڈ میمن ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

اے آر وائی - کراچی: کمشنر کراچی و ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید نے کورنگی میں ورلڈ میمن انڈسٹریل و ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔



اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو فنی تعلیم اور ہنر مند بنانے کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کے اقدامات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے میں چھتیس مختلف شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل تربیت دی جاتی ہے۔



گزشتہ دو سال میں ورلڈ میمن انسٹیٹیوٹ سے پانچ ہزار سے زیادہ غیر ہنر مند نوجوانوں اور خواتین پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر سیکھ چکی ہیں۔ یہ ادارہ لندن کے معروف بین الاقوامی ادارے سٹی اینڈ گلڈز سے منسلک ہے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دنیا کے اس ادارے کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.