تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:30

سکھر:پولیس نے ساتویں جماعت کے طالبعل کو ہتھکڑیاں لگادیں

اے آر وائی - سکھر: سکھر کے علاقے پنوعاقل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے مبینہ طور پهر اپنے قبیلے کا ساتھ دیتے ہوئے تیرہ سالہ بچے پر اغوا کا مقدمہ درج کرکے ہتھکڑیاں لگادیں۔



پولیس ساتویں جماعت کے تیرہ سالہ طالب علم سکندر علی سومرو کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں پہنا کر میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال لائی، جہاں بچے نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو دیکھتے ہی کہا کہ وہ بے قصور ہے، اسے ذائی دشمنی کی وجہ سے گرفتار کرایا گیا ہے۔



بچے کے مطابق پنوعاقل تھانے کا ایس ایچ او اسے گرفتار کرانے والے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی لئے اس نے جعلی مقدمے میں پھنسادیا ہے۔ تیرہ سالہ سکندر علی نے حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.