22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:10
فیصل آباد سے ملتان آنیوالی بس الٹ گئی، پندرہ افراد زخمی
اے آر وائی - ملتان: فیصل آباد سے ملتان آنیوالی بس این ایل سی بائی پاس کے قریب الٹنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پندرہ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا۔
بعض زخمیوں کو نکالنے میں سخت مشکلات پیش آئیں ۔ پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔