22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:28
کراچی: کے ای ایس سی نے تمام فیلڈ آپریشن بحال کردیے
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی انتظامیہ نے جمعرات کی شب سے تمام فیلڈ آپریشنز بحال کردیے ہیں۔ کے ای ایس سی کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں نے جمعرات کو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے الگ الگ ملاقات کی تھی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے فریقین کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تین روز میں مسائل کا حل نکال لیا جائے گا۔
انہوں نے ادارے کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شہر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلے تمام تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے۔