22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:55
جیکب آباد:کاروکاری کےالزام میں2خواتین سمیت چارافرادقتل
اے آر وائی - جیکب آباد: جیکب آباد میں کارو کاری کے الزامیں دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ ملزم نے اسلحہ سمیت پولیس کے پاس پہنچ کرگرفتاری دیدی ہے۔
پولیس کے مطابق میراں پور برڑو تھانے کی حدود گاوں فاضل بروہی میں ملزم کریم بخش بلیدی نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی بیوی زرینہ بلیدی،عائشہ بلیدی سمیت چار افراد کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کے بعد اسلحہ سمیت پولیس کے پاس پہنچ کر گرفتاری دیدی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد پولیس نے مقتولین کی لاشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کردی ہیں۔ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔