تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:27

کراچی میں ہرصورت میں امن وامان قائم کرینگے، منظوروسان

اے آر وائی - کراچی: وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہےکہ کراچی میں ہرصورت میں امن وامان قائم کرینگے۔ سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ کراچی میں جنوری سے لے کر اب تک نو سو پچاس افراد قتل ہوئے ہیں ۔



دوسری جانب کراچی کے مسئلے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا تاہم تھوڑی دیر بعد واپس آگئی ۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد افضل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.