22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:56
شکارپور: نامعلوم افراد نے دو آئل ٹینکرز کو آگ لگادی
اے آر وائی - شکارپور: شکارپورکے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو نیٹو آئل ٹینکرز کو آگ لگادی ۔ نواحی گاؤں لوڈرا کے مقام پر کراچی سے افغانستان جانے والے نیٹو کے دو آئل ٹینکر زکو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک لیا، جس کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اتار کو ٹینکرز پر فائرنگ کردی ۔ آگ لگنے کے باعث آئل ٹینکر مکمل طور پرتباہ ہوگئے۔سلطان کوٹ پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔