22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:5
معصوم شہریوں کو دہشت گردوں کے حوالے کردیاگیاہے،رضا ہارون
اے آر وائی - کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رضا ہارون نے کہا ہے کہ وزرا کی یقین دہانیوں کے باوجود کراچی میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ معصوم شہریوں کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ علاقوں پر اسلحے کے زور پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا کوئی نہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔