22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:8
وزیراعلٰی پنجاب نے میٹرک کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
اے آر وائی - لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبہ میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیااور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت دے دی ۔
ایوان وزیر اعلی میں شہباز شریف نے تعلیمی بورڈ کے سربراہوں اور سیکرٹری ایجوکیشن کی سرزنش کی اور وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی تحقیات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ وزیر تعلیم میاں مجتبٰی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان دو اگست کو کیا جائے گا۔