تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:26

خانیوال کے پیروال جنگل میں سور کا حملہ ، ایک ہلاک

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال کے پیروال جنگل میں جنگلی سوور نے لکڑیاں کاٹنے کےلیے جانے والے افراد پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو علاقے کے لوگوں نے بچالیا۔



ہلاک ہونے والے شخص کا نام عاطف بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی اطلاع پر علاقے کے لوگ اور میڈیا کے نمائندے پہنچے تو سور نے ایک اور شخص پر حملہ کردیا تاہم لوگوں نے اسے بچالیا۔



پیروال جنگل میں لکڑیاں کاٹنے پر پابندی ہے اور اسے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بگھت سے جنگل سے کروڑوں روپے کی لکڑیاں کاٹ لی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.