تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:8

بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، وزیربلدیات سندھ

اے آر وائی - کراچی: وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے معاملے میں بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔



یہ بات انہوں نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے ساتھی ہیں، مستقبل میں بھی ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔



دوسری جانب گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور سمیت مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.