22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:26
سندھ:ڈاکٹروں کی مراعات اورتنخواہ میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری
اے آر وائی - کراچی: محکمہ خزانہ سندھ نے ڈاکٹرز کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ہاؤس آفیسرز کا مشاہرہ بارہ ہزار سے بڑھا کر چوبیس ہزار کردیا گیاہے۔
پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کا مشاہرہ بارہ ہزار سے بڑھا کر بیالیس ہزار پانچ سو روپے کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو ایڈیشنل پے الاؤنسگریڈ سترہ کا پندرہ ہزار اور اس سے اوپر دس ہزار روپے ادا کیا جائیگا۔ گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹروں کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس پانچ سوسے بڑھا کر چار ہزار کردیا گیا ہے اور گریڈ انیس کا چھ ہزا روپے کر دیا گیا ہے۔
دیہی علاقوں میں کام کرنے والے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے ڈاکٹروں کو دیہی الاؤنس کے طور پر چھ ہزار روپے جبکہ اٹھارہ گریڈ سے اوپر کے ڈاکٹروں کو آٹھ ہزا رروپے دیہی الاؤنس دیا جائے گا۔ اسی طرح ڈاکٹرز کا ہارڈ ورکنگ الاؤنس اور کیج ولٹی الاؤنس چھ ہزار روپے کردیا گیا۔