تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:36

کراچی: جاں بحق ایم کیو ایم کے کارکن سپرد خاک

اے آر وائی - ملیر : ملیر کھوکھرا پار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں اکبر اور غلام مرتضٰی کی نماز جنازہ ملیر کالابورڈ میں مین شارع فیصل پر ادا کی گئی ۔



نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد ، مصطفی کمال ، واسع جلیل، ارکان قومی و صوبائی واسمبلی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ایم کیو ایم کے دونوں کارکنوں کو ماڈل کالونی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔



اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں ۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی ہلاکت ہے۔ انہوں نے صدر مملکت ، وزیراعظم اور گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سازش کو نوٹس لیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.