تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:55

گوجرانوالہ:نہر اپرچناب میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے

اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی نہر اپر چناب میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد نہر میں ڈوب چکے ہیں۔



یہ واقعات پیپلی والا اور گھمن والا میں پیش آئے۔ ڈوبنے والے نوجوان وقار کی عمر بائیس اور بلال کی پچیس سال ہے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کا عملہ نہر میں دونوں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران نہر میں پانچ افراد ڈوب چکے ہیں۔



ڈوبنے والے افراد کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ نہروں پر نہانے پر پابندی پر سختی سے عمل کرائے۔ گوجرانوالہ میں نہروں میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافظ ہے۔ تاہم لوڈشیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ نہر میں نہانے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.