23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ: مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم،10 افراد زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق چمن سے آنے والی مسافر ویگن ائرپورٹ روڈ پر کھڑے مزدا ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔